9 Verses About Sexual Aberrations in Bible Sexual Aberrations جنسی تشدد
9 Verses About Sexual
Aberrations in Bible
1.
میں نے سنا
ہے کہ تم سے جنسی بد فعلی کے گناہ ہو تے ہیں اور ایسی جنسی بد فعلیاں ان لوگوں میں
بھی نہیں تھیں جو خدا کو نہیں جانتے۔ ایک شخص اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ 2 اور تم لوگ اس پر فخر کرتے
ہو۔ لیکن تم نے ماتم نہیں کیا۔ اور جس نے یہ گناہ کیا اس کو تمہیں باہر نکالنا
چاہئے۔ 3 گویا میں جسم کے اعتبار سے موجود نہیں ہوں۔ میں روحانی طور سے موجود
ہوں اور گویا بحالت میری موجود گی میں ایسا کر نے وا لے پر میں نے حکم دیا ہے۔ 4 جب تم ہمارے خداوند یسوع
کی قوت کے ساتھ، اور میری روح کے ساتھ خداوند یسوع کے نام میں جمع ہو تے ہو۔ 5 تم ا یسے شخص کو شیطان
کے حوا لے کردو اس لئے کہ اس کے گناہوں کی فطرت تباہ ہو جا ئے تا کہ اس کی روح
خداوند کے دن نجات پا ئے۔تمہا را فخر برا ہے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ “تھوڑا سا خمیر [a] سارے گو ند ھے ہوئے آٹے
کو خمیر کر دیتا ہے؟” 7 پرانا خمیر نکال دو تا
کہ تم تازہ بغیر خمیر [b] کا گند ھا ہوا آٹا بن
جاؤ۔ کیوں کہ ہمارا مسیح بھی فسح کا دنبہ [c] ہے۔ 8 پس آؤ ہم فسح کی تقریب
منائیں، نہ پرا نے خمیر سے اور نہ گناہ وبدی سے، بلکہ بغیر خمیر کی روٹی سے سچا ئی
اور خلوص سے۔میں نے اپنے خط میں تم کو لکھا تھا کہ حرامکاری کر نے والے لوگوں کی
صحبت اختیار نہ کرو۔ 10 میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ تم اس دنیا کے حرامکاروں لالچیوں یا بت
پرستوں ،یا دھو کہ بازوں سے بالکل رابطہ نہ رکھّو۔ اس صورت میں تم کو اس دنیا سے
ہی نکل جانا چاہئے۔ 11 لیکن میں نے تم کو در حقیقت یہ لکھا تھا کہ کسی ایسے شخص سے ناطہ نہ
رکھو جو اپنے آپ کو مسیح میں بھا ئی کہہ کر حرامکاری یا لالچ یا بت پرستی یا بری
باتیں کہنے والا یا شرابی دھو کہ دینے والا ہو تو ایسے شخص کے ساتھ کھا نا بھی
نہیں کھا نا چاہئے۔(۱ کرنتھِیُوں5۔1تا11آیت) (1 Corinthians 5:1-11)
2.
کو ئی کہتا
ہے “کھانا پیٹ کے لئے ہے کہ پیٹ کھا نے کے لئے” یہ سچ ہے۔ لیکن خداوند ان دونوں کو
تباہ کردے گا ان کا جسم حرامکاری کے لئے نہیں بلکہ خداوند کی خدمت کے لئے ہے اور
خداوند جسم کے فائدے کے لئے ہے۔(۱ کرنتھِیُوں6۔13آیت) (1 Corinthians 6:13)
3. تمہیں کسی آدمی کے ساتھ اُس طرح جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے جیسا
کسی عورت کے ساتھ کیا جا تا ہے۔ یہ بھیانک گنا ہ ہے۔
(احبار18۔22آیت) (Leviticus18:22)
4. تمہا ری زندگی سے تعلق رکھنے وا لے اور تمہا ری پچھلی زندگی کے
خیالات کو دور رکھو۔یعنی جنسی گناہ، احسان مندی ، برے جذبات، برے خوا ہشات اور لا
لچ کو جو بت پرستی کے برا بر ہے۔
(کُلِسّیوں 3۔5آیت) (Colossians3:5)
5. اس لئے ہم ویسے ہی شائستگی سے رہیں جیسے دن کے وقت رہتے ہیں۔ اس لئے
غیر معیاری دعوتوں اور نشہ بازی سے، زناکاری، شہوت پرستی سے جھگڑے اور حسد سے دور
رہو۔ (رومیوں 13۔13آیت) (Romans
13:13)
6. تمہیں تمہارے اپنے قریبی رشتہ داروں سے کبھی جنسی تعلقات نہیں رکھنے
چاہئے۔ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔
(احبار18۔6آیت) (Leviticus18:6)
7. تمہیں اپنی پڑوسی کی بیوی سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ یہ تمہیں
صرف نا پاک بنا ئے گی۔ (احبار18۔20آیت) (Leviticus18:20)
8. اور ہم کو حرامکاری نہیں کرنی چاہئے جس طرح ان میں سے بعض نے کی۔
نتیجہ میں ایک ہی دن میں تیئیس ہزار مر گئے۔
(۱ کرنتھِیُوں10۔8آیت) (1 Corinthians 10:8)
9. برے کام تو صاف ظاہر ہیں یہ سب جانتے ہیں۔ وہ کام ہیں جنسی
گناہ،گندگی،غیر اخلاقی حرکات، (گلتیوں 5۔19آیت)(Galatians 5:19)
Post a Comment