16 Bible Verses about the Resurrection




16 Bible Verses about the Resurrection

16 خداوند یسوع مسیح کی قیامت کے بارے میں آیات

1.      یِسُوع نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو مَیں ہُوں۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مر جائے تُو بھی زِندہ رہے گا۔  اور جو کوئی زِندہ 
        ہے اور مُجھ پر اِیمان لاتا ہے وہ ابد تک کبھی نہ مرے گا۔ کیا تُو اِس پر اِیمان رکھتی ہے؟
)یوحنا 11باب۔ 25 تا 26 آیت(    ((John 11:25-26
2.      اُس نے اُن سے کہا اَیسی حَیران نہ ہو۔ تُم یِسُوع ناصری کو جو مصلُوب ہُؤا تھا ڈھُونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھا ہے۔ وہ یہاں نہِیں ہے۔
          دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اُسے رکھّا تھا۔   (مر قس 16باب۔6 آیت)   (Mark 16:6)   
3.      وہ یہاں نہِیں بلکہ جی اُٹھا ہے۔ یاد کرو کہ جب وہ گلِیل میں تھا تو اُس نے تُم سے کہا تھا۔  ضرُور ہے کہ اِبنِ آدم گُنہگاروں کے ہاتھ 
       میں حوالہ کِیا جائے اور مصلُوب ہو اور تِیسرے دِن جی اُٹھے۔  (لوقا 24 باب۔ 6  تا 7 آیت)  (Luka 24:6-7)    
4.     کِیُونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے
        ساتھ لے آئے گا۔ 
( 1 تھسلینکیوں  4 باب۔ 14 آیت)         ( 1Thessalonians 4:14)
5.      ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یِسُوع مسِیح کے مُردوں میں سے جِی اُٹھنے کے باعِث اپنی بڑی رحمت
        سے ہمیں زِندہ اُمِید کے لِئے نئے سِرے سے پَیدا کِیا۔   (1 پطرس 1باب ۔ 3آیت)      (1 Peter 1:3)  
6.      فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کِیُونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوع کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔  وہ یہاں نہِیں ہے کِیُونکہ
       اپنے کہنے کے مُطابِق جی اُٹھا ہے۔ آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خُداوند پڑا تھا۔   (متی 28 باب۔  5 تا 6 آیت) (Matthew 28:5-6)
7.      کِیُونکہ مسِیح کی محبّت ہم کو مجبُور کر دیتی ہے اِس لِئے کہ ہم یہ سَمَجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مُؤا تو سب مر گئے۔  اور وہ
      اِس لِئے سب کے واسطے مُؤا کہ جو جِیتے ہیں وہ آگے کو اپنے لِئے نہ جِئیں بلکہ اُس کے لِئے جو اُن کے واسطے مُؤا اور پھِر جی اُٹھا۔
        (2 کرنتھیوں 5باب ۔ 14تا 15 آیت) ( 2 Corinthians 5:14-15)
8.      کِیُونکہ جب آدمِی کے سبب سے مَوت آئی تو آدمِی ہی کے سبب سے مُردوں کی قِیامت بھی آئی۔
          (1کرنتھیوں 15باب۔21آیت) (1 Corinthians 15:21)
9.      کِیُونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہُت سے اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوگئے تو بیشک اُس کے جِی اُٹھنے کی مُشابہُت سے بھی اُس کے 
      ساتھ پیَوستہ ہوں گے۔  چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانیِت اُس کے ساتھ اِس لِئے مصلُوب کی گئی کہ گُناہ کا بَدَن بیکار جائے
       تاکہ ہم آگے کو گُناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔
   ( رومیوں 6باب۔ 5 تا 6 آیت)    (Romans 6:5-6)
10.  چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پہُنچا دی جو مُجھے پہُنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے
         مُؤا۔  اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔
               (1کرنتھیوں 15باب۔3 تا 4آیت) (1 Corinthians 15:3-4)
11. اور مَیں اُس کو اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو اور اُس کے ساتھ دُکھوں میں شرِیک ہونے کو معلُوم کرُوں اور اُس کی مَوت سے
      مُشابہُت پَیدا کرُوں۔ (فلپیوں 3باب ۔10آیت)   (Philippians 3:10)

12. دیکھو ہم یروشلِیم کو جاتے ہیں اور اِبنِ آدم سَردارکاہِنوں اور فقِیہوں کے حوالہ کِیا جائے گا۔ اور وہ اُس کے قتل کا حُکم دیں گے۔ اور
        اُسے غَیر قَوموں کے حوالہ کریں گے تاکہ وہ اُسے ٹھٹھّوں میں اُڑائیں اور کوڑے ماریں اور صلیب پر چڑھائیں اور وہ تِیسرے دِن
        زِندہ کِیا جائے گا۔ (متی 20باب۔ 18 تا 19 آیت) (Matthew 20:18-19)
13. اب خُدا اِطمینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یِسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعِث مُردوں میں سے زِندہ
        کر کے اُٹھا لایا۔  تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدِیک پسندِیدہ ہے
       یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ہم میں پَیدا کرے جِس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
(عبرانیوں 13باب۔20تا 21 آیت) (Hebrews 13:20-21)
14. اور اُسی پانی کا مُشابہ بھی یعنی بپتِسمہ یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کے وسِیلہ سے اَب تُمہیں بَچاتا ہے۔ اُس سے جِسم کی نجاست کا دُور کرنا
      مُراد نہِیں بلکہ خالِص نیت سے خُدا کا طالِب ہونا مُراد ہے۔  (1پطرس 3باب ۔ 21آیت) (1 Peter 3:21)
15. اِس پر دُوسرا شاگِرد بھی جو پہلے قَبر پر آیا تھا اَندر گیا اور اُس نے دیکھ کر یقین کِیا۔  کِیُونکہ وہ اَب تک اُس نوشتہ کو نہ جانتے تھے جِس
       کے مُطابِق اُس کا مُردوں میں سےجی اُٹھنا ضرُور تھا۔ (یوحنا 20باب۔8تا 9آیت)(John 20:8-9)
16. لیکِن خُدا کی مدد سے مَیں آج تک قائِم ہُوں اور چھوٹے بڑے کے سامنے گواہی دیتا ہُوں اور اُن باتوں کے سِوا کُچھ نہِیں کہتا جِنکی 
        پشِیینگوئی نبِیوں اور مُوسٰی نے بھی کی ہے۔  کہ مسِیح کو دُکھ اُٹھانا ضرُور ہے اور سب سے پہلے وُہی مُردوں میں سے زِندہ ہوکر اِس 
      اُمّْت کو اور غَیر قَوموں کو بھی نُور کا اِشتہار دے گا۔ (اعمال 26باب۔22تا 23 آیت) (Act 26:22-23)


No comments