Pornography فحش نگاری


Pornography  فحش نگاری
 15verses about Pornography in Bible

1.       شام میں وہ اپنے بستر سے اٹھا اور شاہی محل کی چھت کی اطراف چہل قدمی کرنے لگا۔ جب داؤد چھت پر تھا اسنے ایک عورت کو دیکھا جو نہارہی تھی۔ وہ عورت بہت ہی خوبصورت تھی۔   2سموئیل 11:2 

2. میں نے اپنی آنکھوں کے ساتھ
 کسی کنواری لڑکی پر ہوس کے ساتھ نظر نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ایّوب 31:1 

3. اس بات کو تم سن چکے ہو کہ یہ کہا گیا ہے ، تم زنا کے مرتکب نہ ہو، [b] 28 میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص کسی غیر عورت کو زنا کی نظر سے دیکھے اور اس سے جنسی تعلق قائم کرنا چاہے تو گویااس نے اپنے ذہن میں عورت سے زنا کیا۔متی 5:27
4.  یہ کسی شخص کی بُری خواہش ہے جو اس کو لا لچ کی ترغیب دیتی ہے اسکی اپنی بُری خواہشات ہی اس کو ورغلا تی اور اپنی طرف گھسیٹتی ہیں۔ 15 یہ خواہشات اس کو گناہ کے راستے پر    پہنچا تی ہیں اور یہ گناہ بڑھ کراسکی موت کا سبب بنتے ہیں۔ يعقوب 1:14

5.  یہ تمام چیزیں جو دنیا کی برائیاں ہیں :کہ ان چیزوں کی محبت جس سے ہم اپنے گناہوں کے ذریعے خوش کرتے ہیں ، گناہ کی چیزوں کو دیکھ کر آنکھیں مطمئن ہو تی ہیں ، دنیا کی چیزوں کو پا کر ان پر فخر کر تے ہیں۔ اور ایسا دنیاوی خواہشات باپ کی طرف سے نہیں آتی۔ ۱ یوحنّا 2:16

6. اس لئے حرامکا ری سے دور ر ہو۔ ہر وہ گناہ جو آدمی کرتا ہے وہ اس کے بدن سے باہر ہے لیکن جو حرامکا ری کرتا ہے وہ خود اپنے بدن کا گنہگار ہے۔ 19 کیا تم نہیں جانتے کہ مقدس روح تم میں ہے وہ خدا کی طرف سے تحفہ میں ملی ہے اور وہ تمہا را جسم روح القدس کی ہیکل ہے ؟ وہ تمہا ری بنائی ہو ئی نہیں ہے۔ 20 اس لئے کہ خدا نے تم کو قیمت دے کر خریدا ہے پس تم اپنے جسم سے خدا کی تعظیم کرو۔ (۱ کرنتھِیُوں 6باب 18تا20)

7.  میری آنکھوں کو بُطلان پر نظر کر نے سے باز رکھ
  
اور مجھے اپنی راہوں میں زندہ رکھ۔  (زبُور 119باب 37آیت)

8.  تم کسی اسی آز مائش میں نہیں پڑے جو انسان کی بر داشت سے باہر ہو لیکن خدا بھروسہ مند ہے۔ وہ تم کو تمہا ری طاقت سے زیادہ آزمائش میں پڑ نے نہ دیگا۔ جب وہ آزمائش آئے گی تب وہ راہ بھی پیدا کرے گا تا کہ تم بر داشت کر سکو۔ (۱ کرنتھِیُوں 10باب 13آیت)

9. شادی کی سب کو عزت کرنی چا ہئے شادی کا بستر پاک رکھنا چاہئے خدا ہی ان لوگوں کا فیصلہ کرے گا جو حرامکا ری کے گناہ اور زنا کرتے ہیں۔

 (عبرانیوں 13باب 4آیت)

10.اپنے بچاؤ کے لئے خدا کا زرہ بکتر پہن لو تا کہ شیطان کے فریب کے منصوبوں کا مقابلہ کر سکو۔ 12 ہماری لڑا ئی زمین کے لوگوں کے خلاف نہیں۔ہم تو زمین کی تاریکیوں کے حاکموں اور انکی شرارت کی روحانی فوجوں کے خلاف ہیں۔ ہم تاریکی کے حاکموں اور ان ناپاک گندے عزائم رکھنے والے جو آسمانی مقاموں میں ہیں انکے خلاف لڑ تے ہیں۔ 13 اسی لئے تمہیں خدا کے پو رے زرہ بکتر کی ضرورت ہے تا کہ برا ئی کے دن تم جب یہ لڑا ئی ختم کر چکو تو طاقتور بن کر کھڑے رہ سکو۔ اس لئے طاقتور بن کر ٹھہرو اور سچا ئی کے کمر بند سے کمر کس کر کھڑے رہو اور اپنے سینے پر سچا ئی کا زرہ بکتر پہن کر ٹھہرو۔ 15 اور اپنے پیروں میں امن کی خوش خبری کی نعلین پہن لو جو تمہیں طا قت سے کھڑے رہنے میں مدد دے گی۔ 16 اور اپنے ایمان کی سپر استعما ل کرو جس سے تم شیطان کے چلتے ہوئے تیروں سے محفوظ رہ سکو۔ 17 خدا کی نجات کا خود اور روح کی تلوا ر رکھ لو جو خدا کی تعلیما ت ہیں۔ (افسیوں 6  باب  11تا17 آیت)

11.برے کام تو صاف ظاہر ہیں یہ سب جانتے ہیں۔ وہ کام ہیں جنسی گناہ،گندگی،غیر اخلاقی حرکات،  (گلتیوں 5 باب 19آیت)

12. (بیتھ)جوان شخص کیسے اپنی زندگی کو پاک رکھ سکتا ہے ؟
    تیری ہدایتوں پر چل کر۔
میں اپنے پو رے دِل سے تیرا طالب ہوا  ہوں۔
    اے خدا ! اپنے فرمان پر چلنے میں میری مدد کر۔(زبُور119۔9تا10آیت)
13. اس نے اپنی چاپلو سی کی باتوں سے اس کو گمراہی کی طرف لے گئی ہے۔ اپنی میٹھی میٹھی باتوں سے اسکو پھسلا ئی ہے۔ 22 وہ لڑ کا فوراً ہی اسکے پیچھے ایسے ہو لیا جیسے ایک بیل کو ذبح کر نے کے لئے لے جایا جاتا ہو ، ایک ہرن پھندے میں قدم رکھتا ہو۔ 23 ایک شکاری کی طرح جو اس کے دل میں تیر پیوست کرے اس لڑ کے کی حا لت ایک پرندہ کی طرح تھی جو اڑ کر جال میں آگیا وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کس خطرہ میں آپڑا ہے۔ اس لئے اب اے بیٹو! سنو! میری باتوں پر غور کرو۔ 25 اپنے دل کو اسکی راہ میں مت گر نے دو اور انکی راہ پر مت بھٹکو۔ 26 اس نے بہتوں کو گرا یا ہے۔ اس نے بہت سارے لوگوں کو مارا ہے۔ 27 اس کا گھر قبر کی طرف جانے والی ایک شاہراہ ہے۔ اسکی راہ سیدھے موت کی طرف لےجاتی ہے۔  (امثال 7 باب 21تا27آیت)
14.ہو سکتا ہے ہمارا دل اس کی خوبصورتی کی خوا ہش نہ کرے۔ ہو سکتا ہے تم اس کی آنکھو ں سے قید نہ ہو ؤ۔  (امثال 6 باب۔ 21تا27آیت)
15. خداوند اوپرآسمان سے نیچے اُترا اور میری حفا ظت کی۔
    خداوند نے مجھ کو تھام لیا اور مصیبت کے گہرے پا نی سے با ہر نکا لا۔
17 میرے دشمن مجھ سے زیادہ زور آور تھے۔
    وہ مجھ سے کہیں زیادہ طاقتور تھے، اور مجھ سے دشمنی رکھتے تھے۔ پس خدا نے مجھ کو پناہ دی۔
18 جب میں مصیبت میں تھا، میرے دشمنوں نے مجھ پر حملہ کیا۔
    لیکن اُس وقت خداوند نے مجھ کو سہا را دیا۔
19 خداوند کو مجھ سے محبّت تھی۔
    پس اُس نے مجھے بچایا اور مجھے کشادہ جگہ میں نکال بھی لا یا۔
20 میں معصوم ہوں، پس خداوند نے مجھے میرا اجر دیا۔
    میں نے کو ئی غلطی نہیں کی۔
    ا سنے میرے ہا تھوں کی پا کیزگی کے مطا بق مجھے بدلہ دیا۔
21 کیوں کہ میں خداوند کی را ہوں پر چلتا رہا۔
    میں نے اپنے خدا، خداوند کے تئیں کو ئی بُرا کام نہیں کیا۔
22 میں تو خداوند کی شریعت کو ہمیشہ یاد کرتا ہوں۔
    اور انہیں مانتا ہوں۔
23 میں اس کے سامنے پاک اور ایماندار تھا،
    میں نے گناہوں سے خود کو دور رکّھا۔
24 کیوں کہ میں معصوم ہوں! اس لئے خداوند مجھے میرا اجر دے گا۔
    میَں نے خدا کی نظر میں کو ئی برا ئی نہیں کی پس وہ میرے لئے بہتری کا ساماں مہیا کریگا۔ (زبُور 18باب۔ 16تا24آیت


No comments