20 verses About Avoiding Evil Avoiding Evil بدی سے بچنے
20
verses About Avoiding Evil In Bible
Avoiding
Evil بدی سے بچنے
1.
شریرو ں کا
راستہ اختیار مت کرو۔ان کی را ہ پر قدم بھی مت رکھو۔ 15 اس سے دور رہو ! ان کی
راہ پر مت چلو! ان سے مُڑ جا ؤ اور ان سے دور چلو ! (امثال4باب۔14تا15آیت) ((Proverbs
4:14-15
2.
اب اے بھا ئیو اور بہنو! میں تم سے گذارش کرتا ہوں
کہ ان لوگوں سے بہت ہوشیار رہیں جو لوگوں کے درمیان جھگڑا پیدا کرتے ہیں اور ایمان
کو کمز ور کر تے ہیں تم نے جو تعلیم پا ئی ہے اس کے خلاف رویہ اختیار کر تے ہیں۔بس
ان سے دور رہا کرو۔ (Romans 16:17) (رومیوں16باب۔17آیت)
3.
اے تیمُتھیس!
خدا نے کئی چیزیں تمہارے ذمہ کیں ان چیزوں کو محفوظ رکھو اور ان بے وقوف لوگوں سے
دورر ہو جو بے قوفی کی باتیں کر تے ہیں جو خدا کی طرف سے نہیں ان آدمیوں سے دور
رہو جو سچائی کے خلاف بحث کر تے ہیں وہ لوگ ان باتوں کو “علم” کہتے ہیں حالانکہ وہ
علم نہیں ہے۔
( ۱ تِیمُتھِیُس 6باب۔20آیت) (1
Timothy 6:20)
4. ایسے لوگوں سے دور رہو جو
بیکار کی باتیں کرتے ہیں جو خدا کی طرف سے نہیں ہوتیں ایسی باتیں آدمی کو زیادہ سے
زیادہ خدا کا مخالف بناتی ہیں۔
(۲ تیِمُتھِیُس 2باب۔16آیت)( 2 Timothy2:16)
5. بیکا ر کی احمقانہ بحث
وتکرار سے دوررہو تم جانتے ہو کہ اس قسم کے بحث و مباحثہ جھگڑوں کی طرف بڑھتے ہیں۔
(۲ تیِمُتھِیُس 2باب۔23آیت)( 2
Timothy2:23)
6.
اگر کو ئی
شخص بے سبب بحث کر تا ہے تو تم اس کو خبر دار کرو اگر پھر بھی وہ بحث بے سبب جاری
رکھے دو بارہ خبر دار کرو اگر وہ بے سبب بحث جاری رکھے تو اسکے ساتھ رہنا ترک کر
دو۔ ((Titus 3:9 )طِطُس3باب۔9آیت)
7.
ہر قسم کی
برا ئی سے دور رہو۔(1Thessalonians 5:22) (۱ تھسّلنیکیوں5باب۔22آیت)
8.
جوا نی کی بری خواہشوں سے اپنے آپ کو دور رکھو۔
ایمان کے لئے محبت اور سلامتی کے لئے صحیح اور سخت محنت کرو یہ چیزیں ان کے ساتھ
ملکر کروجن کے دل پاک اور جنکا ایمان خدا وند میں ہے۔ (۲ تیِمُتھِیُس 2باب۔22آیت)( 2 Timothy2:22)
9.
اس لئے
حرامکا ری سے دور ر ہو۔ ہر وہ گناہ جو آدمی کرتا ہے وہ اس کے بدن سے باہر ہے لیکن
جو حرامکا ری کرتا ہے وہ خود اپنے بدن کا گنہگار ہے۔
(۱ کرنتھِیُوں6باب۔18آیت)
(1 Corinthians 6:18)
10.
اس سبب سے
اے میرے پیارو! بت کی عبادت سے ا جتناب کرو
۔ (۱ کرنتھِیُوں10۔14آیت) (1 Corinthians 10:14)
11. لیکن تم خدا کے آدمی ہو اور ان باتوں سے دور رہو سیدھے راستے پر چلو
خدا کی خدمت اور ایمان میں رہو محبت سے صبر سے رہو اور شرافت میں رہو۔
(۱ تِیمُتھِیُس6۔11آیت) (1 Timothy 6:11)
12.
لیکن خدا کی مضبوط بنیاد اسی طرح جاری رہے یہ
الفاظ اس بنیاد پر لکھے ہیں “خداوند ان لوگوں کو جانتا ہے جن کا اس سے تعلق ہے” [a] یہ
الفاظ بھی اس بنیاد پر لکھے ہو ئے ہیں“ہر وہ شخص جو کہتا ہے کہ وہ خداوند میں
ایمان رکھتا ہے اس کو برائیوں سے بچنا چاہئے۔ (۲ تیِمُتھِیُس 2باب۔19آیت)( 2 Timothy2:19)
13.
میرے بیٹے
تو انکے ساتھ نہ جانا۔ تو اپنے قدموں کو انکے راستے سے دور رکھنا۔ (امثال1باب۔15آیت)
((Proverbs 1: 15
14. تیرے احکامات پر پا بند رہنے کے لئے میں نے ہر ممکن انسانی کوششیں
کیں
جتنا کہ کوئی انسان کر سکتا ہے۔ (زبُور 17۔4آیت) (Psalm17:4)
جتنا کہ کوئی انسان کر سکتا ہے۔ (زبُور 17۔4آیت) (Psalm17:4)
15. اس کے باوجود ہمیں انکو
ایک خط لکھنا ہو گا اور یہ سب باتیں کہنی ہو گی کہ:
ایسی چیزیں مت کھا ؤ جو
بتوں کو پیش کی گئیں ایسی غذا ناپاک ہو تی ہے
اور حرام کاری کے گناہ نہ
کریں۔
اور خون مت کھا ؤ اور
ایسے جانور مت کھاؤ جو گلا گھونٹ کر مار دیا گیا ہو۔ (اعمال 15۔20آیت) (ACTS 15:20)
16.
ایسی غذا مت کھا ؤ جو بتوں کو نذر کی گئی ہو۔ایسے
جانور کو مت کھا ؤ جنکی موت گلا گھونٹنے سے ہو ئی ہو۔اور آپس میں جنسی گناہ مت
کرو، اگر تم ان چیزوں سے اپنے
آپ کو بچائے رکھو گے تو سلامت رہو گے۔ والسلام (اعمال 15۔29آیت) (ACTS 15:29)
17.
ہم فیصلہ کے
بعد غیر یہودی ایمان وا لوں کو ایک خط روا نہ کر چکے ہیں جو درج ذیل ہے:
ایسی غذامت کھا ؤ جو
بتوں کو پیش کی گئی ہو۔اور خون کو بطور غذا استعمال مت کرو، ایسے جانور جس کا دم
گھٹنے سے موت ہو ئی ہو مت کھا ؤاور کسی بھی طرح کے جنسی گناہ سے اپنے آپ کو بچا ئے
رکھو۔ (اعمال 20۔25آیت) (ACTS 20:25)
18.
غیر معمولی
اور بے وقوفی کے قصوں سے کچھ کر نا نہیں ہے اس کے بجائے خود کو خدا کی خدمت کی
تربیت حا صل کرو۔ (۱ تِیمُتھِیُس4۔7آیت) (1 Timothy 4:7)
19.
5 اپنے آپ کو
دولت کی محبت سے دور رکھو اور جو کچھ تمہا رے پاس ہے اسی میں خوش رہو خدا نے کہا
ہے:“میں تمہیں کسی وقت بھی نہیں چھو ڑوں گا:کبھی تم سے دور نہیں ہوں گا (عبرانیوں13۔5آیت)
(Hebrews13:5)
20.
عزیز دوستو
اس دُنیا میں تم اجنبی اور مسا فر کی طرح ہو۔ اس لئے میری درخواست ہے کہ تم بُرے
کاموں سے جسے کہ تمہا را جسم کرنا چاہتا ہے دور رہو۔ اور یہ ساری چیزیں تمہا ری
رُوح کے خلا ف لڑا ئی کر تی ہیں۔
(۱ پطر س2۔11آیت) (1 Peter 2:11)
Post a Comment