10 Bible Verses about Fasting
10 Bible Verses about
Fasting
Fasting روزے
1.
میں تمہیں
بتانا چا ہو ں گا کہ کس طرح کا روزہ میں پسند کرتا ہوں؟ ایک ایسا دن جب لوگوں کو
جنہیں کہ غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا تھا آزاد کیا جا ئے۔ مجھے ایک ایسا دن چا
ہئے جب لوگو ں کو ان کے بوجھ سے راحت ملے۔میں ایک ایسا دن چا ہتا ہوں جب ظلم سے
ستا ئے ہو ئے لوگو ں کو آزا د کیا جا ئے۔میں ایک ایسا دن دکھا نا چا ہتا ہوں جب تم
ہر ایک برے جو ئے کو توڑ دو۔ یسعیاہ 58:6
2.
اس لئے ہم لوگوں نے اپنے سفر کے متعلق روزہ رکھا اور خدا سے دعا کی
اس نے ہم لوگوں کی دعا کو سُنا۔ عز را:23 8
3.
جب تم روزہ
رکھو تو تم اپنے چہروں کو پھیکے اور اداس نہ بناؤ۔ریا کار والے ویسا ہی کرتے
ہیں۔تو تم ان ریا کاروں کی طرح نہ بنو۔ وہ روزہ کی حالت میں لوگوں کو دکھاوا کرنے
کیلئے وہ اپنے چہروں کی ہیئت کو بگاڑ لیتے ہیں میں تم سے سچ کہتا ہوں ان ریا کاروں
کو اپنے کئے کا پورا بدلہ مل چکا ہے۔
متّی:16 6
4. اس لئے جب تم روزہ رکھو تو منھ کو خوب دھویا کرو اور سر میں تیل
لگاؤ۔ 18 تب لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ تم روزے سے ہو۔لیکن تمہاری
نظروں سے پوشیدہ تمہارا باپ تو ضرور تم کو دیکھتا ہے۔اور وہ پوشیدگی میں رونما
ہونے والے تمام حالات کو جانتا ہے اور تمہارا باپ تم کو اچھا بدلہ دیگا۔ متّی:17-18 6
5.
اب بھی خداوند کہتاہے،
پو رے دل سے، روزہ رکھ کر، رو کر اور چلا کر میری طرف رجوع کرو۔ یوایل:12 2
6.
تب انہوں نے رو ز ہ رکھا اور دعا کر کے اپنا ہاتھ ان پر رکھا
اور انہیں روا نہ کیا۔ اعمال 13:3
7.
ان تین ہفتوں کے دوران میں نے کو ئی بھی لذیذ کھا نا نہیں کھا یا۔
میں نے کسي بھی قسم کا گوشت نہیں کھا یا۔ میں نے مئے نہیں پی۔ کسی بھی طرح کا تیل
میں نے اپنے سر میں نہیں ڈا لا۔ تین ہفتوں تک میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔
دانیال 10:3
8.
موسیٰ وہاں خدا وند کے ساتھ چالیس دن اور چالیس رات رہے۔ اس پورے وقت
اس نے نہ تو کھا نا کھا یا نہ ہی پانی پیا اور موسیٰ نے دس احکامات ، معاہدے کی
باتیں دو پتھّر کے تختوں پر لکھیں۔ خروج 34:28
9.
وہاں
ابلیس انکو چالیس دنوں تک اکساتا رہا ان دنوں یسوع نے کچھ نہ کھا یا اس کے بعد
یسوع کو بہت بھوک لگی۔ لوقا 4:2
10.
یہ تمام لوگ خداوند کی خدمت کر رہے تھے اور روزہ
رکھ رہے تھے رُ وح القدس نے ا ن سے کہا، “بر نباس اور ساؤل کو علحٰدہ رکھو تا کہ
ذمہ دا ری کا کام دے سکوں جس کے لئے میں نے انہیں چُنا ہے۔”تب
انہوں نے رو ز ہ رکھا اور دعا کر کے اپنا ہاتھ ان پر رکھا اور انہیں روا نہ کیا ۔
اعمال 13:2
Post a Comment